خواجہ سرا علیشاہ کے قتل کا ملزم فضل گجر گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 18:46

خواجہ سرا علیشاہ کے قتل کا ملزم فضل گجر گرفتار کر لیا گیا

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2016ء) خواجہ سرا علیشاہ کے قتل کا ملزم فضل گجر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس کی جانب سے خواجہ سرا علیشاہ کے قتل کے ملزم فضل گجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سرا علیشا کو چند روز قبل فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد اس نے ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔ قتل کے ملزم کو پشاور کے علاقے قاضی کلے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :