کوٹ بہادر جنوبی کی زیر تعمیر سڑک نے عوامی مشکلات بڑھادی

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 18:33

اٹھارہ ہزاری (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) موضع کوٹ بہادر جنوبی کی زیر تعمیر سڑک نے عوامی مشکلات بڑھادی ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نوٹس لیں یہ گفتگو سماجی کارکنان سابق امیدوارکونسلر رانامحمد اقبال و رانا غلام مصطفی نمبردار نے ایک مشترکہ بیان میں کی انہوں نے کہا کہ چوک اٹھارہ ہزاری سے اہم ترین لیہ، مظفر گڑھ ملتان روڈ کی مرمت چند ماہ قبل شروع کی گئی سڑک کو اکھاڑ کر پتھر ڈال کر ٹھیکیدار غائب ہوگیا جس کے نتیجہ میں عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور پیدل چلنے والوں سمیت دیگر آمدورفت کرنے والوں کیلئے مذکورہ روڈ وبال جان بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ آباد ی تقریبا ہزار گھروں پر مشتمل ہے جن کے گھروں میں گرد وغبار جاتا ہے اور سانس کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے کھانے پینے کی اشیا میں بھی گرد وغبار شامل ہو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ روڈ سے کراچی سمیت پاکستان کے اہم ترین شہروں کی ٹریفک بھی گزرتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ مذکور ہ روڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں

متعلقہ عنوان :