اٹھارہ ہزاری پولیس نے مختلف مقدمات میں نا جائز اسلحہ،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 18:33

اٹھارہ ہزاری (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے مختلف مقدمات میں نا جائز اسلحہ،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا اور منشیات بھی پکڑ لیں تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری مہر محمد ریاض نے مخبری پر وقاص اور احسن نے تیس بور پسٹل برآمد کرکے 13/20/65کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جیل بھجو ادیا جبکہ ایک اور مقدمہ میں ایس ایچ اومہر ریاض نے دفعہ411کے تحت ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا ایک او ر مقدمہ میں پولیس نے پندرہ کلو بھنگ برآمد کرکے دفعہ 9cکے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا

متعلقہ عنوان :