درآمدات پر 0.9% فی صد انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس لگانے کے خلاف ڈرائی پورٹ سمبڑیال پر ہڑتال

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 18:16

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء )پنجاب حکومت کی طرف سے درآمدات پر 0.9% فی صد انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس لگانے کے خلاف ڈرائی پورٹ سمبڑیال پر ہڑتال ، درآمد ی برآمدی سرگرمیاں معطل ،نافذ کیا گیا ٹیکس واپس نہ لینے پر ہڑتال بدستور جاری رکھنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب بھر کے ڈرائی پورٹس پر 0.9% فی صد انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف ڈرائی پورٹ سمبڑیال پر ہڑتال کی گئی اوردرآمد ی برآمد گی سرگرمیاں معطل رہیں ،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکس جو کہ پہلے ہی سندھ حکومت وصول کرتی ہے دوبارہ پنجاب حکومت کی طرف سے مذکورہ ٹیکس کا نفاذ ظالمانہ ہے ڈرائی پورٹ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ظالمانہ ٹیکس فوری طورپر واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال بدستور جاری رہے گی ۔