تیل کی سرکردہ کمپنیوں نے نئے قواعدو ضوابط پر تحفظات کا اظہار کر دیا

ہفتہ 28 مئی 2016 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) تیل کی سرکردہ کمپنیوں اور ریفارئنریوں نے نئے قواعد و ضوابط پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور اوگرا کے ساتھ اس حوالے سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے ان قواعد و ضوابط کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل نے دی تھی جس کی سربراہی وزیر اعظم نواز شریف کر رہے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق طرفین نے اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کیا ہے اوگرا جو ان رولز کو نافذ کرنے کی ذمہ دار ہے جن کو مشترکہ مفادات کونسل نے منظور کیا ہے اور اس نے گزشتہ دنوں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے ہیں جو نئے قواعد و ضوابط لاہور نہیں کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :