محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی پر قابض تمام با اثر شخصیات کیخلاف رینجرز کی مدد سے آپریشن کا فیصلہ

ہفتہ 28 مئی 2016 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) حکومت سندھ نے محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی پر قابض تمام با اثر شخصیات کے خلاف رینجرز کی مدد سے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں بعض بااثر سیاسی شخصیات اور اعلی افسران نے برائے نام لیز کی آڑ میں محکمہ جنگلات کی ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ جما رکھا ہے۔بااثر افراد نے ٹھٹھہ میں تیس ہزار ایکڑ محکمہ جنگلات کے کھڈی، لی بحر، گاڑہکو، ہدیرانی سمیت دیگر جنگات کی سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت سندھ نے ایسی تمام شخصیات کے خلاف رینجرز کی مدد سے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :