رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ’را‘ ایجنٹس فہیم عرف مرچی ،ناصر عرف کچھی کی جے آئی ٹی میں تہلکہ خیز انکشافات

’ را‘ سے کور ہیڈکوارٹرز، نیول ہیڈکوارٹرز اور کینٹ اسٹیشن کے نقشے بنانے کا حکم ملا،نقشے بناکر نائن زیرو پر جاوید لنگڑا کے بھائی کو دیئے، ملزمان کا اعتراف

ہفتہ 28 مئی 2016 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) رینجرز کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے دو مبینہ ایجنٹس کی جوائنٹ تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کیئے گئے ہیں۔ملزمان فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کچھی کی جے آئی ٹی رپورٹرپورٹ منظرعام پر آگئی ہے ۔دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق 1994 میں طاہر عرف لمبا، شفیع عرف دھوبی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ بھارت گئے اور انھوں نے بھارت میں 5 ماہ کی تربیت حاصل کرکے واپس آئے۔

ملزمان نے جے آئی ٹی میں انکشاف کیا ہے کہ” را“ سے کور ہیڈکوارٹرز، نیول ہیڈکوارٹرز اور کینٹ اسٹیشن کے نقشے بنانے کا حکم ملانقشے بناکر نائن زیرو پر جاوید لنگڑا کے بھائی کو دیئے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ نائن زیرو پر ایک میٹنگ میں لندن قیادت کی ہدایت پر سرکاری تنصیبات اور افسران پر حملے کا حکم ملا اورمیٹنگ میں حیدر عباس رضوی، فاروق ستار، بابر غوری، انیس قائم خانی اور وسیم اختر شریک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ٹریننگ کے دوران قائدایم کیوایم الطاف حسین ،ندیم نصرت اور محمد انور نے کئی بار لیکچر دیا۔ ملزمان کے مطابق لیکچر میں بتایا گیاکہ کراچی صوبہ بنانے کے لیے یہ تربیت بہت ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان نے یہ بھی اعتراف کیاکہ بھارت سے واپسی پران کا نائن زیرو پر استقبال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :