امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل کا پاکستانی ہسپتال میں اپنے علاج پر خوشی کا اظہار

ہفتہ 28 مئی 2016 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء)پاکستان کیلئے امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے ایک پاکستانی ہسپتال میں اپنے علاج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔امریکی سفیر کو اسلام آباد کے شفا ہسپتال میں سوزش کی شکایت پر داخل کروایا گیا ہے اور انہوں اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

امریکی قونصل خانے کے ترجمان کرسٹوفر اسنائپس نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے سفیر ہیل کو معمولی سوزش تشخیص کی ہے۔ہیل نے کہا کہ میں اسلام آباد کے ہسپتال میں علاج پر خوش ہوں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے انھیں کچھ ادویات تجویز کی ہیں اور انھیں مکمل صحت یاب ہونے میں کچھ دن لگیں گے۔