مشعل اوباما کی اچانک پاکستانی سفیر کے گھر آمد ‘پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو

ہفتہ 28 مئی 2016 16:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) صدر براک اوبامہ کی اہلیہ امریکی خاتون اول مشعل اوباما اچانک پاکستانی سفیر کے گھر پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشعل اوباما نے ملاقات میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی سے پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں امریکا نے ڈرون حملے میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کو نشانہ بنایا تھا، پاکستان نے ڈرون حملے کو خود مختاری کے خلاف قرار دیا تھا ‘حالیہ دنوں میں امریکا کی سینیٹ نے پاکستان کو F-16 طیارے خریدنے کے لیے 43 کروڑ ڈالر کی امداد پر بھی پابندی لگائی ہے جس کی وجہ سے ماہرین قرار دے رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تناوٴ موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی خاتون اول کی ملاقات میں پاکستان کے تعلیمی شعبے میں امریکی امداد پر بھی بات چیت ہوئی۔ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی خاتون اول پاکستانی سفیر کے گھر آئی ہیں۔جلیل عباس جیلانی نے سوشل میڈیا پر مشعل اوباما کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی ہے، تصاویر میں دیگر افراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :