پاکستان اگر آج ایٹمی قوت نہ ہوتا تو دنیا جو ہمارا حشر کرتی وہ ہم سوچ بھی نہیں کرسکتے ‘ وزیردفاع خواجہ آصف

ہفتہ 28 مئی 2016 16:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اگر آج ایٹمی قوت نہ ہوتا تو دنیا جو ہمارا حشر کرتی وہ ہم سوچ بھی نہیں کرسکتے ‘پاکستان کی بقاء و سلامتی پر دشمنوں کی نظر ہے ‘ ڈرون حملے سے افغانستان میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے ڈیڑھ مہینہ آف شور کا شور مچانے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں نکل آئیں۔

سیالکوٹ میں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہاکہ دنیا کی طاقتیں بھارت کو اسلحے سے لیس کر رہی ہیں ‘ ہماری دفعہ کبھی دہشت گردی تو کبھی کوئی حیلے بہانے بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملا منصور 400 کلو میٹر ایران کا سفر کرتا ہے اور اس کو کوئی کچھ نہیں کہتا مگر جونہی وہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتا ہے تو مار دیا جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی بقا و سلامتی پر دشمنوں کی نظر ہے ڈرون حملے سے افغانستان میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ لیک عوام کا مسئلہ نہیں صرف اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے چند لوگوں کا مسئلہ ہے ‘ ڈیڑھ مہینہ آف شور کا شور مچانے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں نکل آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کا شور مچانے والوں نے خود ایمنیسٹی سکیم کے تحت اپنا کالا دھن سفید کروایا اور دوسروں کو باتیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہے ، پوری قوم ان کے لئے دعا کرے ۔