تربت ،دشت سے دو ہفتے قبل اغواء ہونیوالے سی اینڈ ڈبلیوکے ایس ڈی او اور 2انجینئرز کی لاشیں پہاڑوں سے برآمد

ہفتہ 28 مئی 2016 16:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) ضلع تربت کے علاقے دشت سے دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے سی اینڈ ڈبلیوکے ایس ڈی او اور 2انجینئرز کی لاشیں دشت کے پہاڑوں سے برآمد،تفصیلا ت کے مطابق 15 مئی کو بلوچستا ن کے ضلع تربت کے علاقے دشت سے نامعلوم افراد نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے ایس ڈی او فداحسین ، 2انجینئرزابراہیم او ر رحیم جان اور ٹھیکے دار محبوب کواسکیمات کا دورہ کرتے ہوئے اغواء کر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ٹھیکے دار محبوب کی لاش دشت کے کیچ کے قریب سے ملی تھی جس کے بعد لیویز نے مزید مغویوں کی تلا ش شروع کی تھی ہفتے کو لیویز نے فداحسین ، ابراہیم او ر رحیم جان کی لاشیں دشت کے علاقے سجی کے پہاڑوں سے برآمد کر لیں۔ لیویز حکام کے مطابق لاشیں انتہائی خراب حالت میں پہاڑوں میں دفن کردی گئیں تھیں جنہیں کوئٹہ تک لا نا ممکن نہیں تھا جس کی وجہ سے لاشوں کی تدفین کا انتظام مذکورہ علاقے میں ہی کر دیا گیا ہے ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فوسز کی بھاری نفری بھی مذکورہ علاقے میں پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔ انتظا میہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو واقع سے متعلق اطلاع کر دی گئی ہے ۔