طیاروں کی کمی فنی خرابیوں کے باعث مختلف ایئر لائنز کی چار پروازیں منسوخ ،آٹھ پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

ہفتہ 28 مئی 2016 16:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پرآنے جانے مختلف ایئر لائنز کی چار پروازیں منسوخ جبکہ آٹھ پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث ایئربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430 ،ایئربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز431 ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے313 اور پی آئی اے کی مسقط سے لاہور آنے والی پرواز پی کے230 کو منسوخ کر دیا گیا ۔

ادھر متعدد فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی عمرہ پرواز پی کے759 بیالیس منٹ ،شاہین ایئر کی لاہور سے ریاض جانے والی عمرہ پرواز735 تیس منٹ جبکہ کویت ایئرویز کی لاہور سے کویت جانے والی پرواز204 بتیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

سعودی ایئر لائنز کی جدہ سے آنے والی عمرہ پرواز732 سوا گھنٹے کی تاخیر سے جبکہ شاھین ایئر کی جدہ سے آنے والی عمرہ پرواز 730 تیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ عمان ایئر کی مسقط سے آنے والی پرواز 341 دو گھنٹے کی تاخیر سے جبکہ پی آئی اے کی مانچسٹر سے آنے والی پرواز پی کے 710 چالیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ سعودی ایئر لائنز کی لاہور سے جدہ جانے والی عمرہ پرواز737 بھی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :