محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی

ہفتہ 28 مئی 2016 16:37

محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں سمر کیمپ لگانے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمی کی شدت کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے کے لیے ای ڈی او ایجوکیشن نے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ہر سال پرائیویٹ سکولوں میں سمر کیمپ لگا دیئے جاتے ہیں لیکن اس سال گرمی کی شدت کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ سکول کو سمر کیمپ نہیں لگانے دیا جائے گا اورسمر کیمپ کے نام پر پرائیویٹ سکولوں کوزائد فیسیں وصول کرنے کی اجازت ہر گزنہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سکولوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ای ڈی او ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :