پشاور یونیورسٹی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اجلاس میں جامعہ پشاور کا مالی سال 2016-17کیلئے 3 ارب بیس کروڈ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا

ہفتہ 28 مئی 2016 16:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پشاور یونیورسٹی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان منعقد ہوا۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میں جامعہ پشاور کا مالی سال 2016-17کیلئے 3 ارب بیس کروڈ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا جسے کافی غور و حوض کے بعد جامعہ کے سینڈیکیٹ کو پیش کرنے کی سفارش کی گئی۔

مالی سال کے مجموعی اخراجاتی بجٹ میں یونیورسٹی اپنے وسائل سے ایک ارب سولہ کروڑ جبکہ باقی ماندہ پیسے ایچ ای سی کو فراہم کرنے کا تحمینہ لگایا گیا ہے۔ فنانس کمیٹی اجلاس میں جامعہ کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کی تنحواہوں میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ انہیں حکومت کی طرف سے طے شدہ پے سکیل 2015کے برابر تنحواہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ آئی ٹی کے شعبہ کو مزید فعال بنانے اور کیمپس منیجمنٹ سسٹم کو مکمل طور پر کام میں لانے کے لئے آئی ٹی کی مختلف پوسٹیں پیدا کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے کہا کہ یونیورسٹی کے مالی امور میں شفافیت لانا اور جامعہ کو خسارے سے نکالنا ان کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں گزشتہ مالی سال میں بہت سخت فیصلے کئے گئے جوکہ نا گزیرتھے۔ جامعہ کے بجٹ کو خسارے سے نکالنے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :