ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے دوہرے قتل کا فیصلہ سنادیا

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 16:26

دیپالپور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے دوہرے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے تین حقیقی بھائیوں احمد خاں ،محمد خاں اور درویش کو دو دو بار سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک ملزم امداد اعجاز کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق تین حقیقی بھائیوں احمد خاں ،محمد خاں اور درویش نے چھ سال قبل چک جیدیکا تحصیل دیپالپور میں دو افراد محمد طفیل اور گوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ ایک شخص ظفر اقبال کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :