زمین کے تنا زعہ پرمخالف کی مدد کرنے پر کر قتل کر دیا

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 16:24

پاکپتن (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) حسن ٹاون میں زمین کے تنا زعہ پرمخالف کی مدد کرنے مہرمحمد عاشق گلے میں ڈال کر قتل کر دیا گیا تین بیٹوں سمیت 4افراد شدید زخمی کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تیرہ ملزموں محمد اکرم ، سجاد حسین مسلح اسلحہ ،سوٹے زمین کے تنا زعہ پر محلہ حسن ٹاون نزد چک 37-SPخادم حسین کے مکان پر حملہ آوور ہوئے اور دھاوا بول دیا اور مکان پر قبضہ کر نا چاہاجس پر مہرمحمد عاشق،اس کے تین بیٹوں طیب فرید،طاہر فرید، گوہر فرید اس کی مدد کو پنچے تو ملزموں نے طیب فرید،طاہر فرید، گوہر فریداور خادم حسین کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا اور مہرمحمد عاشق کے گلے میں رسی ڈال کر اسے قتل کر دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :