ساہیوال، ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین سگے بھائی موقع پر جاں بحق

ہفتہ 28 مئی 2016 16:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) جی ٹی روڈ پر چک L-5/64 کے قریب یو ٹرن پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین سگے بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے پولیس نے ٹرک ڈرائیور اسماعیل کو حراست میں لے کر ٹرک قبضے میں لے لیا بتایا گیا ہے کہ چک L-2/49 اوکاڑہ کے تین سگے نوجوان بھائی 19 سالہ صدیق 17 سالہ غفار 18 سالہ رفیق اپنے بھتیجے کی پیدائش کی خوشی میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے ساہیوال آرہے تھے جب یہ حادثے کی جگہ پہنچے تو ایک سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئے اور تینوں ٹرک کے ٹائروں کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والوں کے والدین نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کروانے سے انکار کر دیا اور لاشوں کو لے کر اپنے گاؤں روانہ ہو گئے جسے ہی تین جوان بھائیوں کی لاشیں گاؤں پہنچی تو سارا گاؤں سوگ میں ڈوب گیا جب تینوں کا جنازہ اُٹھایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا جنیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :