موٹروے پولیس اہلکار چائے پکوڑوں کے پیسے مانگنے پر برا مان گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 16:03

کسووال چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء ) موٹروے پولیس اہلکار چائے پکوڑوں کے پیسے مانگنے پر برا مان گیا، دکان پر کھڑی گاڑیوں کے چالان کرنے لگا۔ تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ پر پل نہر 14 ایل پر واقع منیر ٹی سٹال اور پکوڑہ فروش کی دکانوں پر گزشتہ روز رانا ذالفقار نامی موٹروے پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکار کے ہمراہ پکوڑے کھائے اور چائے پی۔

(جاری ہے)

بل مانگنے پر الہکار نے بل تو ادا کر دیا لیکن اسے انا کا مسئلہ بنا لیا اور دکان پر کھڑی گاہکوں کی گاڑیوں کا چالان کر دیاجس پر دکانداروں اور گاہکوں نے شدید احتجاج کیا۔ اس سلسلہ میں جن ڈی ایس پی موٹروے بیٹ نمبر17 میاں چنوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے اہلکارمفت خوری نہیں کرتے اور اگر کسی اہلکار نے دکانداروں سے زیادتی کی ہے تو اسے سزا ملے گی۔

متعلقہ عنوان :