اپریل کے دوران چین میں تانبے کی پیداوار میں 14.9فیصد اضافہ

ہفتہ 28 مئی 2016 15:27

بیجنگ ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران تانبے کی پیداوار میں 14.9فیصد اضافہ ہوا۔ قومی ادارہ برائے اعدادوشمار کے مطابق سال کے پچھلے چار ماہ کے دوران کاپر کی مجموعی پیداوار 2.715ملین ٹن رہی جو کہ 2015ء کے اسی عرصے کی نسبت 11فیصد زیادہ ہے جبکہ اپریل کے مہینے کا اضافہ 14.9فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چین مقامی سطح پر کاپر کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے کوششیں بھر پور انداز میں جاری ہیں۔