رواں سال کے دوران چائے کی پیداوار میں 10فیصد سے زیادہ اضافہ متوقع ہے ، کینیا

ہفتہ 28 مئی 2016 15:27

نائیواشا۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) کینیا نے کہا ہے کہ 2016ء کے دوران اس کی چائے کی پیداوار میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ایگریکلچر ، فشریز اینڈ فوڈ اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل الفرڈ بسولو نے صحافیوں کو بتایا کہ رواں سال کے دوران ملک میں وسیع پیمانے پر ہونے والی بارشوں کے باعث چائے کی پیداوار 10سے 15فیصد اضافے کے ساتھ 430ملین سے 450ملین کلو گرام رہنے کی توقع ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کینیا دنیا کا سب سے بڑا چائے برآمد کرنے والا ملک ہے جس نے 2015ء کے دوران چائے کی برآمد سے 125.25ارب شلنگ (1.24ارب ڈالر) کا زرمبادلہ کمایا، انہوں نے کہا کہ زیادہ پیداوار کے باعث چائے کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے جس کے باعث مجموعی آمدنی پچھلے برس کی سطح پر ہی رہنے کا امکان ہے ۔