تائیوان نے مجموعی قومی پیداوار کا ہدف کم کر دیا

ہفتہ 28 مئی 2016 15:26

تائپے۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) تائیوان نے ملکی مصنوعات کی بیرون ملک طلب میں کمی کے باعث 2016ء کے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے ہدف میں مسلسل تیسری دفعہ کمی کر دی ۔

(جاری ہے)

بجٹ اکاؤٹنٹنگ اور شعبہ شماریات کے ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ رواں سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 1.06فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ اس سے قبل شرح نمو کااندازہ 1.47فیصد لگایا گیا تھا ، کمی کی وجہ ملکی مصنوعات کی بیرون ملک طلب کا کم ہوجانا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک کے تیار کردہ تکنیکی آلات کی برون ملک طلب میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے مجموعی قومی پیداوار پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔