آئی سی اے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کل ہوگا،ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ تمام کلبوں کی ٹیمیں ٹائٹل کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی
ہفتہ 28 مئی 2016 15:06
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کل اتوار سے شہر کے مختلف گراؤنڈ میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔ ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ تمام کلبوں کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، افتتاحی روز 8 میچز کے فیصلے ہوں گے۔
(جاری ہے)
آئی سی اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 4 جون تک جاری رہنیو الے ایونٹ میں ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ 30 سے زائد کلبوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز 3 جون اور فائنل 4 جون کو ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
افتتاحی روز آٹھ میچز کے فیصلے ہوں گے، پہلے میچ میں آصف میموریل اور اسلام آباد جمخانہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ مارگلہ اور پی اینڈ ٹی، تیسرا میچ آل ینگ سٹار اور حسن میموریل، چوتھا میچ اسلام آباد ہاکس اور لکی سٹارز، پانچواں میچ سی آر اے اور غوری، چھٹا میچ کنگز جمخانہ اور قائداعظم، ساتواں میچ مسلم اور کیپیٹل جمخانہ جبکہ آٹھواں اور آخری میچ جنون اور ماڈل ٹاؤن جمخانہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
-
دبٸی میں بارشیں، مصباح الحق اور کامران اکمل ایٸرپورٹ پر پھنس گئے
-
جاپان کے سابق نمبر ایک کینٹو موموٹا رواں ماہ کے آخری میں بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیر باد کہہ دیں گے
-
روہت شرما نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.