سرگودھا یونیورسٹی ،موسم گرما کی تعطیلات 4جو ن سے 16اگست تک بند رہے گی

ہفتہ 28 مئی 2016 15:06

سرگودھا۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء)سرگودھایونیورسٹی کے تمام تعلیمی شعبہ جات ،کالجز، سب کیمپسسزموسمِ گرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں 4جون 2016ء سے 14اگست2016ء تک بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر2016سے شروع ہوں گی ۔موسمِ گرما کی تعطیلات میں تمام شعبہ جات کے سربراہان ،ڈائریکٹرز ،ڈینز،پرنسپل اور انچارج ڈیوٹی پر معمول کے مطابق موجود ہوں گے اور یونیورسٹی کی لائبریری بھی معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔