دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں داخل

ہفتہ 28 مئی 2016 14:55

دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں ..

پیرس ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں، آگنیسکاراڈونسکا، سمانتھاسٹوسر، سیموناہالپ، سوتیلاناکزنٹسوا اور مگوروزا تیسرا راؤنڈ عبور کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں امریکن سٹار اور عالمی نمبر ایک سریناولیمز نے پریرا کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، راڈونسکا نے سٹرائیکووا کو تیسرے راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2، 6-7، 8-6 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پیرنکووا نے سیلونی سٹیفنز کو ہرا کر تیسری رکاوٹ عبور کی، سمانتھاسٹوسر نے لوسی سفارووا، سیموناہالپ نے اوساکا، مگوروزا نے وک میئر، کزنٹسوا نے پولوچنکووا، راجرز نے پیٹراکویٹووا اور بیگو نے بیک کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔