وزیراعظم نواز شریف لندن سے حکومتی امور کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں،منگل کو دل کا آپریشن کیا جائے گا۔ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس
آپریشن کے وقت وزیراعظم کسی بھی قسم کی سرگرمیوں سے دور ہوں گے،انشاء اللہ سرجری کے فوری بعد وزیراعظم بھرپور جذبہ اور توانائی کے ساتھ ریاستی امور کی نگرانی کرینگے،وزیراعظم کو معمول کے ملکی امور سے متعلق آگاہ رکھا جا رہا ہے،وزیراعظم کے علاج ومعالجے اور سفری اخراجات ان کا خاندان برداشت کر رہا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کا بیان
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 مئی 2016 14:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2016ء) :ترجمان وزیراعظم ہاﺅس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف لندن میں رہ کر بھی پاکستان کے امور کی نگرانی کر رہے ہیں،وزیر اعظم کو ملکی حالات سے آگاہ بھی رکھا جا رہا ہے،اس سلسلے میں پرنسپل وملٹری سیکرٹری اوردیگر عملہ وزیر اعظم کی معاونت کر رہا ہے،وزیر اعظم نواز شریف وفاقی وزرا سے مسلسل رابطے میں ہیں اورمتعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں،وزیراعظم نوازشریف کا لندن میں منگل کو دل کا آپریشن کیا جائے گا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں وزیراعظم کو معمول کے ملکی امور سے متعلق آگاہ رکھا جا رہا ہے اور متعلقہ شعبوں کو ان کی ہدایات من و عن پہنچائی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم وفاقی وزراء، کابینہ کے ارکان اور دیگر متعلقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور یہ بات بہت اہم ہے کہ ریاست کے معمول کے امور کی انجام دہی پر مشتمل معاملات میں کوئی التواء یا تاخیر نہیں ہے۔
وزیراعظم کی ڈاکٹرز کے مشورے پر لندن میں دل کی سرجری کی جائے گی اور سرجری کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق ہی وطن واپس آئیں گے، آئندہ چند ایام میں اپنے آپریشن کے بعد وزیراعظم کو ملک کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے کچھ دیر کیلئے اپنی ذمہ داریاں چھوڑنا پڑیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تاہم فطری اور قابل فہم بات ہے کہ ڈاکٹرز جب ان کا آپریشن کر رہے ہوں گے وزیراعظم کسی بھی قسم کی سرگرمیوں سے دور ہوں گے۔انشاء اللہ سرجری کے فوری بعد وزیراعظم بھرپور جذبہ اور توانائی کے ساتھ ریاستی امور کی نگرانی کرینگے۔ وزیراعظم دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے جاری اور سابقہ علاج، تشخیص، طبی معائنوں اور سفری اخراجات ان کا خاندان اپنے ذاتی وسائل سے برداشت کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں قومی خزانہ سے کوئی اخراجات کلیم نہیں کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.