نیوجرسی اور نیویارک کے درمیان دریائے ہڈسن میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 28 مئی 2016 14:40

نیوجرسی اور نیویارک کے درمیان دریائے ہڈسن میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء)امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ نیوجرسی اور نیویارک کے درمیان واقع دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا۔حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہوا تھا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق فضا میں پرواز کے دوران پلٹتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ ایک سیٹ والا پی-47 تھنڈر بولٹ طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہواباز کی لاش نکال لی گئی ہے۔ 2009ءمیں ایک مسافر جہاز نے دریائے ہڈسن میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی، ا±س جہاز پر 155 مسافر سوار تھے جن کی زندگیاں معجزانہ طور پر بچا لی گئیں۔