افغانیوں نے جرمن عوام میں بھی کرکٹ کو مقبول کر دیا

ہفتہ 28 مئی 2016 14:38

افغانیوں نے جرمن عوام میں بھی کرکٹ کو مقبول کر دیا

برلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی ۔2016ء ) افغانستان سے جاری جنگ کے بعد جرمنی جانے والے مہاجرین نے وہاں کرکٹ کو مقبول کھیل بنا دیا ، جرمن نوجوان بھی اس کھیل میں دلچسپی لینے لگے ۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بخار نے اب جرمنی کے کئی شہروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں اس کھیل کو کھیلنے والوں میں اکثریت ایسے افغان باشندوں کی ہے جن کے والدین جنگ کے بعد افغانستان سے جرمنی میں آئے جہاں ان کی پیدائش ہوئی۔

(جاری ہے)

کرکٹ میں افغانستان کی حالیہ فتوحات کے بعد سے افغانیوں میں یہ کھیل بہت مقبول ہو گیا ہے۔ جرمنی کے لوگ پہلے کرکٹ کھیلنے والوں کو حیرانگی سے دیکھتے تھے لیکن اب وہ خود بھی اس کھیل کو دلچسپی سے کھیلتے اور دیکھتے ہیں۔واضح رہے کہ جرمنی میں فٹ بال سب سے مقبول کھیل ہے جس کے بعد ہاکی اور دیگر کھیلوں کا نمبر آتا ہے ، کرکٹ کبھی بھی جرمنی میں مقبول نہیں رہا تاہم افغانیوں نے جرمن باشندوں میں اس کھیل کو مقبول بنادیاہے۔

متعلقہ عنوان :