62فیصد امریکی خبروں کے لیے سماجی میڈیا کی ویب سائٹس پر انحصار کرتے ہیں :تحقیق
میاں محمد ندیم ہفتہ 28 مئی 2016 14:35
واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء) رائے عامہ کے ایک جائزے میں پہلی بار امریکی شہریوں کی اکثریت نے کہا ہے کہ اب ا±نھیں خبروں کا پتا سماجی میڈیا سے چلتا ہے۔’پیو رسرچ سینٹر‘ کے ایک سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ شرکا کا 62 فی صد خبریں معلوم کرنے کے لیے فیس بک، ریڈٹ اور ٹوئٹر کا سماجی میڈیا استعمال کرتا ہے۔
یہ نتائج پیو کی جانب سے چار برس قبل کرائے گئے رائے عامہ کے جائزے سے مختلف ہیں، جس میں 49 فی صد نے کہا تھا کہ خبریں معلوم کرنے کے لیے وہ سماجی میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔تحقیق کاروں کے مطابق، سماجی میڈیا کی سب سے زیادہ معروف ویب سائٹ فیس بک ہے جس کے 66 رجسٹرڈ صارفین کی دو تہائی خبریں جاننے کے لیے اپنے احباب کی پوسٹنگ پڑھتی ہے۔(جاری ہے)
ٹوئٹر نے بھی تقریباً اِسی طرح کی ہی کارکردگی دکھائی ہے، جس کے 59 فی صد صارفین کو وہیں سے خبریں معلوم ہوتی ہیں‘ جب کہ لِنکڈ اِن، یوٹیوب اور ریڈٹ کا مطالعہ کرنے والوں کی شرح بھی قابل ِذکر ہے۔
خبروں کا پتا کرنے کے لیے سماجی میڈیا پر جانے والے صارفین میں سے اکثریت، یعنی 64 فی صد، ایک ہی ویب سائٹ پر جاتے ہیں، اور وہ ہے ’فیس بک‘ 26 فی صد خبروں کے لیے دو ویب سائٹس پر جاتے ہیں جب کہ صرف 10 فی صد صارفین ایسے ہیں جو سماجی میڈیا کے تین یا اس سے بھی زیادہ ویب سائٹس پر جاتے ہیں۔تحقیق کاروں کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آبادی کے مختلف گروپ خبروں کے مطالعے کے لیے چوٹی کے پانچ سماجی میڈیا ٹٹولتے ہیں۔ پھر یہ کہ لِکنڈ اِن کے زیادہ تر صارفین گریجوئیٹ ڈگری کے حامل ہیں؛ جب کہ فیس بک کے صارفین میں زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے؛ جب کہ انسٹاگرام کے زیادہ تر صارفین اقلیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مصنفین جیفری گوٹفرائیڈ اور الیزا شیئرر نے اس جانب نشاندہی کی ہے کہ سماجی میڈیا کے صارفین روایتی ذرائع سے خبریں تلاش کرتے ہیں، جیسا کہ مقامی یا نیٹ ورک ٹیلی ویڑن، ریڈیو اور شائع ہونے والے اخبارات۔مطالعے میں سماجی میڈیا کے 9 پلیٹ فارمز کو سامنے رکھا گیا، جن میں ریڈٹ، فیس بک، ٹوئٹر، ٹمبلر، انسٹاگرام، یوٹیوب، لِنکڈ اِن، سنیپ چیٹ اور وائن آجاتے ہیں۔ 2013میں ’پیو‘ نے اِسی قسم کی ایک جائزہ رپورٹ تیار کی تھی، جسے سامنے رکھتے ہوئے، معلوم ہوتا ہے خبروں کا معالعہ کرنے والے صارفین کی شرح میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.