مردان ‘ سری بہلول کے مقام پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ‘ دو پائلٹ شدید زخمی

ہفتہ 28 مئی 2016 14:35

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) سری بہلول کے مقام پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود 2 پائلٹ شدید زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان کے علاقے سری بہلول کے مقام پر ایک چھوٹے طیارے کے ذریعے نجی کمپنی کے تشہیری پمفلٹ گرائے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

پمفلٹ گرانے کیلئے پائلٹ انتہائی نچلی پرواز کر رہے تھے جس کے نتیجے میں طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ‘طیارہ تباہ ہونے سے 2 پائلٹ قاضی اکمل اور طفیل شدید زخمی ہوگئے۔ طیارہ گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور پائلٹس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :