ریاض: سعودی کفیل نے تیرہ سال کی تنخواہ 66,800ریال غیر ملکی خادمہ کو ادا کر دی

ہفتہ 28 مئی 2016 14:34

ریاض: سعودی کفیل نے تیرہ سال کی تنخواہ 66,800ریال غیر ملکی خادمہ کو ادا ..

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28مئی 2016ء) : عدالت کے حکم پر سعودی کفیل نے اپنے پا س کام کرنی والی ایشیائی خادمہ کی تیرہ سالہ تنخواہ ادا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سری لنکن خادمہ جو کے آج سے تیرہ سال پہلے کام کے سلسلے میں سعودی عرب آئی ، اسکے کفیل نے پہلے ایک دو ماہ تنخواہ دی لیکن پھر اس کو تنخواہ دینا بند کر دی ۔ خادمہ نے اپنے خاندان والوں کو متعدد خط لکھے لیکن سعودی کفیل ان کو پھاڑ کر پھینک دیتا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکن خادمہ نے کسی نہ کسی طریقے سے ریاض میں موجود اپنے سفارتخانے سے رابطہ کیا جس نے مذکورہ خادمہ کو کفیل سے آزاد کروایا۔ خادمہ نے بتایا کہ اسے غلامو ں کی طرح رکھا جاتا تھا۔ کھانے پینے کے لیئے بھی کم ہی دیا جاتا تھا، اور کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ سفارتخانے کی جانب سے عدالت میں کیس دائر کیئے جانے پر کفیل نے اپنا جرم تسلیم تصور کر لیا، اور اسکو سری لنکن خادمہ کے تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ کفیل نے مذکورہ رقم خادمہ کو ادا کر دی ہے ۔ جبکہ سعودی کفیل ابھی جیل میں ہے۔ سری لنکن خادمہ کو اس عرصہ میں اپنی مادری تامل زبان بھول چکی ہے اور اب صرف عربی ہی آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :