وزیر اعظم کی عدم موجودگی سے کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوا ‘ ہم سب کو جلد صحت یابی کی دعا کر نی چاہیے قمر زمان کائرہ

ہفتہ 28 مئی 2016 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی سے ملک میں کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہیں ہوا تاہم ہم سب کو انکی جلد صحت یابی کی دعا کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں کوئی بھی وزیر انکے اختیارات اور ذمہ داریاں لیکر کام نہیں کر سکتا ، اسحاق ڈا ر تو وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے بھی اہم امور چلاتے تھے لہذ ا وہ بجٹ کے حوالے سے ٹیلی فون پر بھی وزیر اعظم سے مشاورت کر سکتے ہیں ‘بجٹ تاخیر کے حوالے سے سوال پر قمرزمان کائرہ نے کہاکہ وزیر اعظم کے آپریشن کی وجہ سے بجٹ میں تاخیر ہو سکتی ہے تاہم ٹیلی فون یا دیگر ذرائع کے ذریعے بھی وزیر اعظم کی رائے لی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں کوئی بھی وزیر انکی ذمہ داریاں لیکر کام نہیں کر سکتا ، اسحاق ڈا ر تو وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے بھی اہم امور چلاتے تھے لہذٰ ا وہ بجٹ کے حوالے سے ٹیلی فون پر بھی وزیر اعظم سے مشاورت کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :