مری کے رہائشی 20 سالہ حافظ محمد حسیب کی شناختی کارڈ پر جنس عورت لکھ دی گئی

ملازمت کیلئے شناختی کارڈ بنوایا ‘ نادرا کی غلطی کی وجہ سے شرمندگی کے باعث کہیں پر جمع نہیں کروا سکتا ‘ نوجوان کی گفتگو

ہفتہ 28 مئی 2016 14:34

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) مری کے رہائشی 20 سالہ حافظ محمد حسیب کی شناختی کارڈ پر جنس عورت لکھ دی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ ملازمت کیلئے شناختی کارڈ بنوایا لیکن نادرا کی غلطی کی وجہ سے شرمندگی کے باعث کہیں پر جمع نہیں کروا سکتا ‘ غلط کوائف درج کرنے کی سزا اسے دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حسیب کا کہنا ہے کہ نادرا آفس مری کے حکام کو بار بار تصحیح کیلئے درخواست کی، ہر بار دوبارہ فیس جمع کرانے کا کہا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :