دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ ،قائد مانگا کلب اورفیم کلب کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم
ہفتہ 28 مئی 2016 14:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراؤنڈ کے تحت گزشتہ روز کھیلا گیاوا حد میچ قائد مانگا کلب اورفیم کلب کے مابین ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ۔گزشتہ روز واحد میچ فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈماڈل ٹاؤن میں قائد مانگا کلب اوفیم کلب کے مابین کھیلا گیا ۔ماڈل ٹاون کے رہائشی اپنی فیملی کے ساتھ یہ دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں آئے ہوئے تھے اور دونوں ٹیموں کے عمدہ کھیل سے محظوظ ہوتے رہے۔
کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں طرف سے کئی جارہانہ مووومنٹ دیکھنے میں آئیں۔ کھیل کے 22 ویں منٹ میں قائد مانگا کلب کے احسن نے لیفٹ ونگ سے انجم کو پاس دیا جو کہ بال کو لیکر ڈی میں داخل ہوئے جہاں پر انہوں نے لیفٹ فٹ سے شوٹ مار کر اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کر دیا۔(جاری ہے)
دوسری طرف کھیل کے 30 ویں منٹ میں فیم کلب کے حمزہ کو رائٹ ونگ سے ساتھی کھلاڈی نے کراس دیا جس کو انہوں نے ہیڈ کے زریعے گول کردیا ۔
اس طرح پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی منظم حملے کیے لیکن ناقص فنشنگ آڑے آتی رہی۔ جس کی وجہ سے دوسراہاف مزید گول نہ ہوسکنے کی وجہ سے ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ اس میچ کے ریفری زبیر شہزاد ، فرسٹ اسسٹنٹ ریفری لیاقت علی شاہ، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفری محمد جمیل جبکہ میچ کمشنرشبیر احمد تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.