پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں یوم تکبیر کے موقع پر اکیڈمی کے عملے نے کیک کاٹا اور ایٹمی پاکستان کی سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 28 مئی 2016 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی۔2016ء) یوم تکبیر کے حوالے سے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس ریٹائرڈ چوہدری شاہد سعید،ڈائریکٹر میڈم جزیلی،،چوہدری شاہد،ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف کے علاوہ اکیڈمی کے عملے نے شرکت کی۔تقریب میں یوم تکبیر کی مناسبت سے اکیڈمی کےعملے نےکیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباددی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس ریٹائرڈ چوہدری شاہد سعیدنے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں نے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے نہیں دیا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان ہی مضبوط دفاع کی علامت اور قوم کا فخر ہے۔ایٹمی دھماکوں نے پوری قوم اور عالم اسلام کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن جرات و استقامت کا دن ہے۔

متعلقہ عنوان :