لاہور کی سیشن عدالت نے بھتہ نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم تنویر عرف ٹونی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

ہفتہ 28 مئی 2016 14:04

لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر شہبازنے کیس کا فیصلہ سنایا۔مجرم تنویر عرف ٹونی نے سال دو ہزار بارہ میں اکبر نامی شہری کو تاوان کے لئے اغواء کیا اور تاوان کی رقم نہ ملنے پر اسے بیدردی سے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مجرم کے خلاف تھانہ شادباغ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے اور گواہوں اور شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مجرم تنویر عرف ٹونی کو عمر قید کی سزاء کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :