انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میں آفریدی کی شمولیت کا امکان روشن
ہفتہ 28 مئی 2016 13:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے انگلینڈ میں شیڈول کیمپ میں شرکت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف سلیکٹرانضمام الحق کی خواہش پر انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے وہاں تربیتی کیمپ لگانیکا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے انگلش ڈیوک گیندیں بھی خریدلی گئی ہیں۔
گرین شرٹس کا تربیتی کیمپ جس گراوٴنڈ میں لگے گا وہیں پر شاہد آفریدی بھی موجود ہوں گے جو اسی کاوٴنٹی ہمپشائرسے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کھیل رہے ہیں۔(جاری ہے)
باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ آفریدی ملکی کرکٹرزکے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے اور اگر سلیکٹرز ان کی فارم اور فٹنس سے متاثرہوئے تو انہیں انگلینڈکے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کیلئے منتخب کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مختصر فارمیٹ کے نئے کپتان سرفرازاحمد آفریدی کو کھلانے کے حق میں ہیں جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ ایک بڑے سپانسرکا بھی بورڈپردباوٴ ہے کہ ”لالہ “کو مزید موقع دیا جائے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویومیں بھی کہاہے کہ وہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے پر امید ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.