مکہ: بیس منزلہ ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی

ہفتہ 28 مئی 2016 13:48

مکہ: بیس منزلہ ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28مئی 2016ء) : مکہ میں شہادہ کے علاقے میں بیس منزلہ ہوٹل کی ساتویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی، ہوٹل میں قیا م کتنے والے افراد سول دویفنس کے عملے نے بغیر کسی نقصان کے ہوٹل سے نکال لیا ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس مکہ کے ترجمان میجر نائف الشریف نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ آج صبح شہادہ میں بیس منزلہ ہوٹل کی ساتویں منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا البتہ آگ نے ساتویں منزل پر موجود کچھ کمروں کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔ مگر یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ کتنا نقصان ہو ا ہے۔ سول ڈیفنس اور فائر فائٹرز نے آگ لگ کی اطلاع ملنے پر پر وقت پہنچ کر آگ پرقابو پا لیا۔ انتظامیہ اور سول ڈیفنس کا عملہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کو شش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :