نوشہرہ ،پولیس کی کارروائی ،43 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

ہفتہ 28 مئی 2016 13:48

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) نوشہرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز پولیس اہلکاروں نے نوشہرہ کے علاقے شمع ٹاؤن کی خٹ گلی میں سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

سر چ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران 43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 7 رائفلز ، 32 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا ۔ پولیس نے گرفتار مشتبہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :