سلمان خان کی فلم سلطان میں ارجیت سنگھ کی جگہ اب راحت فتح علی خان آواز کا جادو جگائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 مئی 2016 13:47

سلمان خان کی فلم سلطان میں ارجیت سنگھ کی جگہ اب راحت فتح علی خان آواز ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2016ء) : سلما ن خان سے ارجیت سنگھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی معذرت اور معافی بھی ان کے کام نہ آ سکی جس کے بعد سلطان کی ٹیمنے ارجیت سنگھ کی آوا زمیں ریکارڈ کروایا گیا گانا سلطان سے باہر نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کا ارجیت سنگھ پر غصہ کسی طور کم ہونے پر نہیںآ رہا جس پر سلمان خان نے ارجیت سنگھ کی جگہ سلطان کا گانا گانے کے لیے راحت فتح علی خان سے رابطہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان اور سلطان کی ٹیم نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ سلطان کا گانا جگ گھومیا چونکہ ایک جذباتی گانا ہے لہٰذا اسکے لئے ایک روحانی اور بااثر آواز کی ضرورت ہے، جس کے لیے ٹیم نے راحت فتح علی خان سے رابطہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے باقاعدہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :