دبئی: کنگز ایجوکیشن کی طرف سے وظائف کا اعلان کر دیا

ہفتہ 28 مئی 2016 13:35

دبئی: کنگز ایجوکیشن کی طرف سے وظائف کا اعلان کر دیا

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28مئی 2016ء): دبئی کے کنگز ایجوکشن کے سی ای او نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ اس سال ہم غیر معمولی کاگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالبعلوموں کے لیئے فیسوں میں 50فیصدرعائت دے رہے ہیں۔ کنگز ایجوکیشن کے سی ای او ڈاکٹر پیبلو فیٹر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد طالبعلموں کو زیادہ سے زیادہ مواقعے فراہم کرنا ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم نے طالب علموں کی عمر کے حساب سے دو گروپ بنائے ہیں۔ ایک ”مڈل ائیر“ جس میں اکیڈمک یا سپورٹنگ ہے جو کہ چھ سال کے لیئے ہے۔ اور دوسرا دس سال کے لیئے ہے۔ اور یہ وظائف ہمارے سکولوں کی تمام شاخوں کے لیے ہے۔ ان وظائف میں دو سال کی فیس میں 50فیصد تک رعائت دی جائے گیْ۔ وظائف حاصل کرنے کے خواہشمند طالبہ کنگز ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔