Live Updates

ہم لوہے کے دانت ہیں چبانے کی کوشش کی تو دانت ٹوٹ جائیں گے، عمران خان اپنے صوبے میں چوہوں پر قابو میں پا سکے اور حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، ہماری تابگیں نہ کھینچو اپنے صوبے پر توجہ دو۔ وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 مئی 2016 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2016ء) : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخواہ میں ناکا م ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان تین سال کے بعد صوبے میں منصوبے لگا رہے ہیں وہ بھی دو سو واٹ کے ، انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹانگیں مت کھینچو اپنے صوبے پر دھیان دو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوایجہ سعد رفیق نے کہا کہ پتہ نہیں یہ لوگ کدھر سے آئے ہیں انہیں سیاست کرنا نہیں آتی،ناراض لوگ اب اپنا غصہ پانامہ لیکس پر اتار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہر روز دھماکے ہوتے تھے لیکن اب دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی، عمران خان اپنے صوبے میں چوہوں پر قابو نہیں پا سکے اور حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشم لمبے لمبے بیانات دیتی ہے اور ہمیں مجبور کیا جاتا ہے کہ ہم دو چار فقروںمیں جواب دیں۔ بحث برائے بحث سے وقت ضائع ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اپنے حلقے کے ووٹرز کے مسائل تک کا علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن سوشل میڈیا پر گالیاں دیتے ہیں۔ گالیاں دینے والوں کو شائستہ زبان استعمال کرنی چاہئیے۔ہمارے منہ میں بھی زبان ہے ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کے پر علاقہ میں خاک اڑتی ہے دونوں صوبوں کا کیا حال ہے عوام کو سب معلوم ہے ، آپ محض الزام لگا کر اور باتیں کر کے ن لیگ کی ٹیم کا راستہ نہیں روک سکتے۔

سڑکوں کی تعمیر، توانائی ہو یا کوئی بھی منصوبہ ہو ہم نے کام کر کے دکھایا ہے ، ایٹم بم بنانے میں ماضی کی تمام حکومتوں کو بھی کریڈٹ جاتا ہے ، کوئی شک نہیں کہ منتخب حکومت نہ ہوتی تو ایٹمی دھماکہ نہ ہوتا۔پانامہ لیکس پر سب کو بات چیت کر کے مل کر آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سازش ، دھرنے یا پراپیگنڈے سے ہمارا راستہ نہیں روکا جا سکتا، پانامہ لیکس پر کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔

حکومت یا اپوزیشن میں سے کوئی بھی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔ ہم، لوہے کے چنے ہیں جو چبانے کی کوشش کرے گا اس ے دانت ٹوٹ جائیںگے۔دوسری جانب سعد رفیق کے بیان کے رد عمل میں پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سعد رفیق پانامہ لیکس سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درباریوں کو اپنی زبان کنٹرول کرنی چاہئیے۔ ان کی کارکردگی کود عوام کے سامنے آ گئی ہے، ٹی او آر کے معاملے پر جلد اتفاق رائے چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات