ٹیم کے انتخاب میں ڈسپلن پرسمجھوتہ نہیں ہوگا ‘ انضمام الحق
ہفتہ 28 مئی 2016 12:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے دونوں کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ وہ ڈسپلن کے معاملات ٹھیک کریں ورنہ ٹیم میں منتخب ہونا آسان نہیں ہوگا۔بی بی سی کو دیے گئے انٹر ویو میں انضمام الحق نے کہاکہ مجھ سے پہلے کسی نے بھی کبھی کسی کھلاڑی کو ٹیم سے باہر کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی تاہم میں نے احمد شہزاد اور عمراکمل کو بلا کر ڈسپلن کے بارے میں یہ واضح کردیا کہ وہ اسے ٹھیک کرلیں اگر ایسا نہیں کریں گے تو میرے لیے انھیں ٹیم میں منتخب کرنا آسان نہیں ہوگا۔
اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا صرف ایک سوال ہے کہ کیا ٹیم میں ڈسپلن نہیں ہونی چاہیے ورنہ پھر میرے فیصلے کو سراہنا ہوگا۔(جاری ہے)
فٹنس کو ٹیم میں شمولیت کے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ فٹنس کا ایک مقررہ معیار پورا سال برقرار رہے اور اس سلسلے میں کوچ مکی آرتھر سے بھی بات کروں گا اور کوئی بھی کرکٹر جو اس معیار پر پورا نہیں اترے گا اس کے انتخاب پر غور نہیں ہوگا۔
انضمام الحق نے کہاکہ میں کپتانوں کی ہاں میں ہاں ملانا والا نہیں بلکہ بااختیار چیف سلیکٹر ہوں تاہم مجھے یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ کپتان کو میدان میں جا کر ٹیم کو لڑانا ہے لہٰذا وہ جو کھلاڑی چاہتے ہیں انھیں وہ فراہم کیے جائیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب میں کپتان تھا تو اس وقت میں بھی اپنی پسند کے کھلاڑیوں کیلئے سلیکٹرز سے بات کرتا تھاجو حق میں نے اپنی کپتانی میں استعمال کیا اس سے اب کسی اور کپتان کو کیوں محروم رکھوں۔فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ درست نہیں ہے کہ فواد عالم کو نظر انداز کیا گیا ہے، سلیکٹرز کیلئے وہ نئے نہیں لہٰذا جب بھی ضرورت پڑے انھیں بلاسکتے ہیں اس لیے انھیں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.