عالمی ادارہ صحت: اولمپکس کا مقام تبدیل کرنے کی اپیل کی مسترد
ہفتہ 28 مئی 2016 12:29
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء)عالمی ادارہِ صحت نے زیکا وائرس کی وجہ اولمپکس کے مقابلے کسی اور مقام منتقل کرنے کی سائنسدانوں کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ دنیا کے 100 سے زائد سائنسدانوں نے کہا ہے کہ زِیکا وائرس کی وجہ سے برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو میں ہونے والے اولمپکس کا مقام تبدیل یا انھیں ملتوی کر دینا چاہیے۔
ان سائنسدانوں کے گروپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ زِیکا وائرس کے بارے میں نئی دریافت کے بعد ان کھیلوں کو جاری رکھنا ’غیر اخلاقی‘ ہوگا۔عالمی ادارہ صحت کے جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اولمپکس مقابلوں کا مقام تبدیل کر کے زیکا وائرس کے پھیلنے کی شرح کو روکا نہیں جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے حال ہی میں کہا تھا کہ اسے اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ زِیکا وائرس کی وجہ سے اولمپک کھیلوں کو کہیں اور منتقل کرایا جائے یا اس میں تاخیر کی جائے۔
واضح رہے کہ مچھروں کے ذریعے منتقل ہونے والا یہ وائرس گذشتہ سال برازیل میں شروع ہوا تھا جو اب 60 سے زیادہ ممالک میں پھیل گیا ہے۔اپنے خط میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ زِ یکا ا وائرس کی علامات اگرچہ ہلکی ہیں تاہم اس کی وجہ سے بچے چھوٹے سر کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں اور کچھ معاملات میں بڑوں میں اعصاب سے متعلق جان لیوا بیماری بھی ہوسکتی ہے۔خیال ہے کہ اس وائرس سے حمل کے دوران بچوں میں شدید پیدائشی نقائص پیدا ہو سکتے ہیں۔اس خط پر 150 سائنسدانوں، ڈاکٹروں اور میڈیکل شعبے سے وابستہ لوگوں نے دستخط کیے ہیں ان میں سے بہت سے لوگ آکسفورڈ ، ہارورڈ اور ییل یونیورسٹی سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔سائنسدانوں نے ’عوامی کی صحت کے نام پر‘ ریو اولمپکس کو کہیں اور منقتل یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔زیکا وائرس کو عالمی سطح پر صحت عامہ کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔اس مرض کی تشخیص پہلی بار یوگینڈا میں سنہ 1947 میں ہوئی تھی لیکن اس کی علامتیں معمولی تھیں جیسے کہ جوڑوں کا درد، جلد پر کھجلی یا بخار لیکن سنہ 2015 میں برازیل میں اس وائرس کے موجودہ پھیلاوٴ کی علامتیں بہت شدید ہیں۔ اب تک اس وائرس کی وجہ سے تقریباً 200 بچے ہلاک ہو چکے ہیںمزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.