مکہ: رمضان المبا ر ک میں 5ملین مفت کھانے کے پیکٹ تقسیم کیئے جائیں گے

ہفتہ 28 مئی 2016 12:28

مکہ: رمضان المبا ر ک میں 5ملین مفت کھانے کے پیکٹ تقسیم کیئے جائیں گے

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28مئی 2016ء): مکہ گورنر یٹ کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اس سال رمضان المبارک کے دوران مکہ اور جدہ میں پانچ ملین کھانے کے پیکٹ ، پانی کی بوتلیں، مفت تقیسم کئے جائیں گے۔ یہ اعلان مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کھانے کی تقسیم کے لیئے 250طلبہ اور 20اساتزہ کرام بھی حصہ لیں گے۔

انہوں نے اس بات کا اعلان وزارتِ تعلیم کے ساتھ ایک معاعدے کے بعد کیا۔ رمضان المبارک میں کھانہ ، حرم مکہ، چوراہوں، پولیس چیک پوائنٹس،ہسپتال، اورمکہ ،جدہ کے انٹرنیشنل ائر پورٹس پر بھی فراہم کیا جائے گا۔ پچھلے سال 6ملین کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے تھے۔اسکے علاوہ 17ملین پانی کی بوتلیں، اور 3,000احرام بھی تقسیم کیئے گئے.