خواجہ سرا علیشا کی ہلاکت، لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 مئی 2016 12:20

خواجہ سرا علیشا کی ہلاکت، لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2016ء): پشاور میں خواجہ سرا علیشا کی ہلاکت کے معاملے پر لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے ڈاکٹر ظفر کی سربراہی میں 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جو علیشا کی ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کر کے منگل کو رپورٹ ڈائریکٹر اسپتال کو جمع کروائے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے علیشا کی ہلاکت سے متعلق شواہد اکٹھا کر لیے ہیں۔