مانگا منڈی گرڈ اسٹیشن میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ترجمان لیسکو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 مئی 2016 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2016ء): مانگا منڈی گرڈ اسٹیشن پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو ترجمان عمران افضل نے بتایا کہ 24 میں سے 22 فیڈرز کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو عمران افضل کا کہنا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آگ لگنے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مانگا منڈی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے سبب 24 فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔