نام نہاد قیادت کی ”لندن ،دبئی مارکہ سیاست“ پارٹی کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل رہی ہے ‘ سردار حُر بخاری

ہفتہ 28 مئی 2016 12:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ نام نہاد قیادت کی ”لندن ،دبئی مارکہ سیاست“ پیپلز پارٹی کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل رہی ہے ،ملک میں پھیلی ہوئی کرپشن اور سیاسی جماعتوں میں خاندانوں کی اجارہ داری کیخلاف جلد تحریک کا آغاز کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے وحدت روڈ پر واقع مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار حُر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جس نے ہمیشہ عوام کے مفاد کی سیاست کی آج اسے چند نام نہاد اپنے مفاد کیلئے استعمال کر رہے ہیں اوراس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے اب تک بڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اب انکے اندر پکنے والا لاوا کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جیالے اب مزید خاموش نہیں رہیں گے اور جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی شدید خواہش تھی کہ بلاول بھٹو گزشتہ سات سالوں کا بوجھ اپنے کندھوں سے اتار کر پارٹی کواپنے نانا اور والدہ کی پالیسیوں کے مطابق چلاتے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پھیلی ہوئی کرپشن اور سیاسی جماعتوں ں میں خاندانوں کی اجارہ داری کے خلاف جلد تحریک کا آغاز کریں گے اوراس سلسلہ میں جلد ملک بھر کے لئے شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :