پولٹری فارم سے مرغیاں چوری کرنے پر ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 28 مئی 2016 11:51

بھکر۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء ) پولٹری فارم سے3 لاکھ روپے مالیت کی مرغیاں چوری کرنے پر مدعی کی درخواست پر ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق دریاخان کے نواحی گاوٴں 28TDA کے رہائشی عبدالستار ولد بشیراحمد جٹ سکنہ تھانہ صدر دریاخان نے درخواست گذاری کہ ملزمان نوید انجم ،اشرف خان نیازی سکنہ چک نیازی برکت والا نے مرغیوں کے پولٹری فارم سے3 لاکھ روپے مالیت کی مرغیاں چوری کرلیں ہیں اورمنحرف ہوگئے ہیں پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :