سجاول ،مولابخش چانڈیو کی میرپوربٹھوروآمد پر ضلعی اطلاعات افسرکیخلاف مقامی صحافیوں کا احتجاج

جمعہ 27 مئی 2016 23:19

سجاول ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) مشیر اطلاعات سندہ مولابخش چانڈیو کی میرپوربٹھوروآمد کے موقع پر ٹھٹھہ کے ضلعی اطلاعات افسرکے خلاف مقامی صحافیوں نے احتجاج کیا، اس موقع پر صحافیوں نے ضلعی افسرکے خلاف شکایات پیش کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ افسر لابنگ میں مصروف ہے اور صحافیوں میں اختلافات پیدا کرکے جعلی صحافیوں کو پروموٹ کررہاہے جس کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو آ ئندہ سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کیاجائیگا۔#

متعلقہ عنوان :