گیسٹرو اور ہیٹ سڑوک سے متاثرہ مریضوں کی فوری طبی سہولت کیلئے ایمرجنسی کا ونٹرز قائم

جمعہ 27 مئی 2016 23:13

خانیوال۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء)ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں گیسٹرو اور ہیٹ سڑوک سے متاثرہ مریضوں کی فوری طبی سہولت کے لئے ایمرجنسی کا ونٹرز قائم ،گیسٹرو میں مبتلا50افراد اور ہیٹ سڑوک میں مبتلا2افراد طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروادیاگیا ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روزخانیوال اور گردونواح میں گیسٹرو میں مبتلا50افراد جبکہ ہیٹ سڑوک میں مبتلا2افراد لائے گئے جن میں 24خواتین بھی شامل ہیں متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جاری ہے متاثرہ افراد میں کشور، فاطمہ ،واصف، ساجد، نذر ،حنا، عمر، فوزیہ ،مطلوب، منظور، ثریا، حفصہ ،فاطمہ ودیگر شامل ہیں ۔